.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے یہاں بیٹے کی پیدائش

بدھ, ستمبر 24, 2014
ورجینیا: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ڈرامہ کوئین وینا ملک بیٹے ماں بن گئیں، گھر میں ننھے مہمان کی آمد پر وینا اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔ وینا ملک اور اسد بشیر خٹک کی جانب سے گھر میں نئے مہمان کی آمد کی خبر سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر آگاہ کیا گیا۔
  ویب سائٹ پر ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی گئی جس میں اسد بشیر خٹک اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ ان کے بچے کی پیدائش امریکی ریاست ورجینیا کے اسپتال میں ہوئی ہے جہاں ماں اور بچے کی صحت بہتر ہے۔ وینا اور اسد بشیر کی جانب سے اپنے پہلے بیٹے کا نام ابرام خان رکھا گیا۔ واضح رہے کہ وینا ملک اور اسد بشیر نے گزشتہ سال دسمبر میں دبئی میں شادی کی تھی جس کے بعد وہ تقریباً 4 سال بعد پاکستان آئیں تاہم 2 ماہ قبل وینا ملک اپنے شوہر کے ساتھ امریکا منتقل ہوگئیں تھیں۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔