.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

ہندوستانی خلائی مشن منگل یان مریخ کے مدار میں داخل

بدھ, ستمبر 24, 2014


نئی دہلی : ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارے اسرو کا خلائی جہاز ’منگل یان’ کامیابی کے ساتھ مریخ کے مدار میں داخل ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقعے پر بھارت کی کامیابی پر سائسندانوں کو مبارکباد دیا اور کہا ہے کہ آج بھارت دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے پہلی ہی بار میں یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی ہندوستان کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔اسرو نے بدھ کی صبح سات بج کر 17 منٹ پر مریخ سیارے کے لیے روانہ کی جانے والی بھارت کی خلائی گاڑی ’منگل یان‘ کا مائع یا سیال انجن شروع کر دیا تھا۔اسرو کے مطابق انجن کے سٹارٹ کرنے کا عمل کامیاب رہا ہے اور یہ ٹھیک طور پر کام کر رہا ہے۔مریخ مہم کے اس فیصلہ کن مرحلے میں مکمل 24 منٹ تک جہاز کے مائع انجن کو چلایا گیا اور یہ کامیابی کے ساتھ اس خلائی گاڑی کو سرخ سیارے کے مدار میں داخل کرنے میں کامیاب رہا۔

ہندوستان کے خلائی مشن کے انتہائي حساس لمحوں میں سائنس دان بنگلور میں موجو اسرو کے دفتر میں موجود رہے اور بھارتی وزیر اعظم بھی اس موقعے پر وہاں تھےاسرو کے سائنسدانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا: ’آج تاریخ رقم کی گئی ہے۔ ہم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔ میں سبھی بھارتیوں اور اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کم وسائل کے باوجود یہ کامیابی سائنسدانوں کی ہمت اور مردانگی کی وجہ سے ملی۔انھوں نے مزید کہا کہ ’جس کم خرچ میں ہم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے اس سے زیادہ میں تو ہالی وڈ کی ایک فلم بنتی ہے۔اس مرحلے پر اسرو کو اس بات کا احتیاط رکھنا تھا کہ منگل یان اتنا سست نہ ہو جائے کہ مریخ کی سطح سے ٹکرا جائے، یا اس کی رفتار اتنی بھی تیز نہ ہو کہ وہ مریخ کے کشش ثقل سے باہر خلا میں کہیں کھو جائے۔منگل يان تقریباً 300 دنوں کے سفر کے بعد 22 ستمبر کو مریخ کے کشش ثقل کے دائرے میں داخل ہوا تھا۔بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی بھی مشن کے اس تاریخی لمحے کو دیکھنے کے لیے بنگلور میں واقع اسرو کے نگرانی سینٹر میں موجود تھے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔