.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

شاہ عبداللہ کا فلسطینی شہداء کے خاندانوں کو حج کرا نے کی پیش کش

پیر, ستمبر 08, 2014
ریاض:  خبر ہے کہ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اس سال فلسطینی شہداء کے خاندانوں کے ایک ہزار افراد کو خصوصی طور پر حج کی دعوت دی ہے۔ خصوصی حج پر آنے والے فلسطینیوں کے تمام اخراجات ریاض حکومت اٹھائے گی۔
 العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور الشیخ صالح بن عبدالعزیز بن محمد نے بتایا کہ شاہ عبداللہ کی جانب سے حج حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلسطین کے ایک ہزار عازمین حج کی سرکاری سطح پر میزبانی کا انتظام کریں۔
انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے جنگ سے متاثرہ فلسطینی شہریوں کی دلجوئی کے لیے ایک ہزار افراد کے حج کے ارادے کی تعریف کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ شاہ عبداللہ کو اس کار خیر کا نیک بدلا اور جزاء ضرور دے گا۔ الشیخ صالح بن محمد کا کہنا تھا کہ فلسطین سے ایک ہزار شہریوں کے مفت حج کے انتظام کا اعلان سعودی حکومت کی جانب سے پورے عالم اسلام کے لیے اخوت و بھائی چارے کا ایک پیغام ہے۔ سعودی حکومت پورے عالم اسلام میں وحدت کی کوششوں کے ساتھ مسلم دنیا کے مسائل کے حل میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ فلسطینیوں کے ساتھ شاہ عبداللہ کو خصوصی لگاؤ اور شفقت ہے، جس کا اظہار انہیں مفت حج کرانے کے اعلان سے بھی ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہداء کے لواحقین کو حج کرانے کا یہ اعلان پہلی مرتبہ نہیں بلکہ سنہ 2008ء اور 2012ء کی جنگوں میں شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کے ایک ہزار عزیزو اقارب کا سرکاری اخراجات پر حج پر بلایا گیا تھا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔