.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

بھارت میں ’شیر شماری

بدھ, دسمبر 18, 2013


نئی دہلی : بھارت میں چوتھی بار شیروں کی گنتی شروع کی جا رہی ہے تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ملک میں شیروں کی تعداد میں کتنی کمی بیشی ہوئی ہے۔
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق دو ہزار تربیت یافتہ افراد ایک ہفتے تک مختلف علاقوں میں شیروں کی گنتی کریں گے۔
شیروں کی گنتی کے لیے سینسرز اور کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شیروں کے پنجوں کے نشانات کی مدد سے بھی ان کی تعداد کا اندازہ لگایا جائے گا۔
تاہم بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ شیروں کی گنتی کے لیے جو طریقہ استعمال کیا جائے گا اس میں خامیاں ہیں اور وہ فرسودہ ہو چکا ہے۔
شیروں کے ماہر اولس کرانتھ کے مطابق ہو سکتا ہے کہ گنتی کے طریقۂ کار کے نتائج میں شیروں کی نشاندہی کرنے والے ماہر افراد بھی غلطیاں کریں۔
بھارت میں شیروں کی گذشتہ گنتی کے نتائج کے مطابق ملک میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2010 اور 2011 کے لیے کیے جانے والے سروے کے مطابق 2006/7 کے مقابلے میں شیروں کی تعداد 1411 سے بڑھ کر 1706 ہو گئی تھی۔
تاہم دا ہندو اخبار کے مطابق شیروں کی آبادی کو اب بھی شکاریوں سے خطرہ لاحق ہے اور چار سال کے دوران ان کی آبادی کا علاقہ 93697 مربع کلومیٹر سے کم ہو کر 81881 مربع کلومیٹر تک محدود رہ گیا ہے۔
اس سے پہلے سال 2006/7 میں شیروں کی تعداد میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ اس وقت ملک میں 1411 شیر تھے جب کہ تقریباً 20سال پہلے شیروں کی تعداد تین ہزار کے آس پاس تھی۔


0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔