.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

کام سے انکار پر دو مزدوروں کے ہاتھ قلم

بدھ, دسمبر 18, 2013


نئی دہلی : بھارتی کی ریاست اڑیسہ میں ٹھیکیداروں نے پڑوس کے ریاست چھتیس گڑھ میں جا کر کام کرنے سے انکار کرنے پر دو مزدوروں کے ہاتھ کاٹ دیےہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق جيپٹنا علاقے کے ناپاڑا گاؤں کے رہنے والے دونوں مزدور نيلامبر دھاگڈا ماجھي اور پالو دھاگڑا ماجھي اس وقت بھواني پٹنا کے ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں۔
اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے كالاہاڈي کے پولیس سپرنٹینڈنٹ سرتھک سارنگی نے بی بی سی کو بتایا کہ مزدوروں کے ٹھیکیدار فرار ہو گئے ہیں اور ان کو پکڑنے کے لیے پولیس نے آپریشن شروع کیا ہے۔
دونوں شدید زخمی مزدوروں نے پولیس کو جو بیان دیا ہے اس کے مطابق ناپاڑا ضلعے کے دو ٹھیکیدار پرمے راوت اور کیلا راوت نے انھیں اور ان کے علاقے کے دس دوسرے مزدوروں کو فصل کی کٹائی کے بعد آندھرا پردیش میں جا کر کام کرنے کے لیے دس سے 15 ہزار روپے بطور پیشگی دیے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ کٹائی پوری ہونے سے پہلے ہی اتوار کو دونوں ٹھیکیدار اچانک ان کے گاؤں میں آ دھمكے اور انھیں زبردستی ایک بولیرو جیپ میں ڈال کر لے گئے۔

ایک تبصرہ:

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔