.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

امریکی سیاح سے جنسی زیادتی

بدھ, دسمبر 18, 2013


 نئی دہلی : بھارت میں ایک عدالت نے امریکی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے الزام میں تین افراد کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاست ہما چل پردیش میں ایک ضلعی جج نے تین نیپالی شہریوں کو جنسی زیادتی کے الزام میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے 20 سال قید کی سزا سنائی۔
اسی بارے میں
جنسی زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر ونود کمار دھاون کے مطابق تینوں افراد کو جون میں جنسی زیادتی کے واقعے کے ایک روز بعد گرفتار کیا گیا تھا اور یہ جنسی زیادتی، چوری اور جرائم کی سازش کے الزامات میں قصوروار ٹھرائے گئے ہیں۔
اس سے پہلے گذشتہ ہفتے بھارت کے سیاحتی مقام گوا میں پولیس نے ایک 33 سالہ جرمن خاتون سیاح سے جنسی زیادتی کے الزام میں ایک یوگا ٹیچر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔