.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

جوہانسبرگ میں وراٹ کوہلی کی عمدہ بلے بازی

بدھ, دسمبر 18, 2013


جوہانسبرگ :افریقہ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن چائے کے وقفے کے بعد بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز مکمل کر لیے ہیں۔اس وقت کریز پر کپتان دھونی اور اجنکیا رہانے موجود ہیں۔
بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو مرلی وجے اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔
بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 17 رنز کے مجموعی سکور پر شیکھر دھون 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بھارتی ٹیم کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 24 رنز کے مجموعی سکور پر مرلی وجے بھی چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر وراٹ کوہلی نے بھارتی ٹیم کو سنبھالا دیا اور سنچری سکور کی۔ تاہم ان کا ساتھ دینے والے پجارا اور روہت شرما زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے۔

ایک تبصرہ:

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔