.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

پاکستان میں الیکشن کی تحقیقات کیلئے سہ رکنی عدالتی کمیشن کی تشکیل کا اعلان

بدھ, اگست 13, 2014
اسلام آباد:پاکستانی  وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مئی 2013ء کے انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی جانچ کیلئے سپریم کورٹ کے 3 ججوں پر مشتمل کمیشن قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اس اقدام کے بعد کسی احتجاجی تحریک کی گنجائش نہیں  رہ جاتی ہے؟ کسی کو ترقی کاپہیہ روکنے اور انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی فسادی ٹولے کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ اربوں ڈالر کے منصوبوں کو کھنڈر بنا کر قوم کو پھرغربت کے اندھیروں میں دھکیل دے، مٹھی بھرعناصر کو کروڑوں عوام کا مینڈیٹ یرغمال نہیں بنانے دیںگے۔ منگل کی شام ریڈیو اور ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب میں نواز شریف  نے کہا کہ ہمارا ماضی سیاسی انتشار کا شکار رہا، جس کی بھاری قیمت ادا کر چکے ہیں، ہماری ہم عمر قومیں زیادہ تو انا ترقی یافتہ اورخوشحال ہوچکی ہیں، انہی ملکوں نے ترقی کی ہے جہاں سیاسی استحکام رہا اور پالیسیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔