.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

اداکارہ مینا کماری کی زندگی پر فلم بنے گی

بدھ, اگست 13, 2014
ممبئی: بالی ووڈ کی ٹریجڈی کوئین مینا کماری کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم جو کہ ابھی پائپ لائن میں ہے۔ اس پر فلم پروڈیو سرتاج امروہوی اور ڈائریکٹر ساشیل نائیر (اک چھوٹی سے لو اسٹوری فلم کے ہدایتکار) میں مینا کماری کی زندگی کے کچھ پہلوؤں پر جھگڑا ہو گیا ہے جنھیں وہ فلم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ تاجدار امروہوی سابق مشہور فلم پروڈیوسر کمال امروہوی کے بیٹے ہیں جب کہ مینا کماری کمال امروہوی کی دوسری بیوی تھیں جن میں سے کوئی اولاد نہیں تھی۔ تاجدار امروہوی نے اپنے والد کمال امروہوی کے پروڈکشن ہاؤس محل پکچرز کو پھر سے ایک نئے نام ''کمال امروہوی پکچرز'' کے نام سے فعال کیا ہے اور تاجدار نے ممبئی کے مشہور باندرا علاقے میں دو جگہیں بھی خریدی ہیں جن میں سے ایک ان کا دفتر ہو گا جب کہ دوسری جگہ ریہرسل اسٹوڈیو بنایا ہے۔ تاجدار نے مینا کماری پر بننے والی بائیوپک کو اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ ''ان کے بابا چھوٹی امی (مینا کماری) کی زندگی کے کوئی ولن نہیں تھے، یہ کہا جاتا ہے کہ بابا کمال امروہوی نے مینا کماری کو ''ماں'' بننے سے محروم رکھا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ دو دفع حاملہ ہوئیں اور دونوں مرتبہ اسقاط حمل کرا دیا تھا. یہ ان دیگر پہلوؤں میں سے ایک ہے جو میں فلم میں دکھانا چاہتا ہوں تاکہ ان کی حقیقی لو اسٹوری کو سامنے لایا جاسکے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔