.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

خود کش حملہ آور کی شناخت کرنیوالا کیمرہ

بدھ, اگست 13, 2014
بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے خود کش حملہ آوروں کی شناخت کیلئے لوگوں کے ہجوم کو سکین کرنے والا چھوٹا کیمرہ تیار کر لیا ایک ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شونگکنگ یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے ''سٹریس سنسر'' نامی چھوٹا کیمرہ تیار کیا ہے جو کہ کسی بھی پر ہجوم جگہ پر لوگوں کے جسم کے سامنے والے حصوں میں آکسیجن طرح پیمائش کرے گا اور اس طرح ان کی ذہنی حالت بارے آگاہی فراہم کرے گا رپورٹ کے مطابق اس آگاہی کی روشنی میں ہجوم میں موجود کسی بھی خود کش حملہ آور بارے باآسانی پتہ لگایا جا سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ کوئی سخص خود کش حملہ کرنے لگتا ہے وہ شدید ذہنی دبائو کا شکار اور حواس باختہ ہوتا ہے اور کیمرہ ایسے کسی بھی شخص کا سراغ لگانے میں بہترین معاون ہو گا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔