.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

پاکستان درپردہ جنگ میں مصروف ہے، وزیر اعظم

بدھ, اگست 13, 2014
سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک پاکستان روایتی عمومی جنگ لڑنے کی طاقت کھو چکا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق لداخ اور لیہہ کے دورے کے موقع پر  فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو درپردہ جنگ پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک روایتی عمومی جنگ لڑنے کی طاقت کھو چکا ہے مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان پراکسی جنگ میں مصروف ہے، جس سے بھارتی افواج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  فوجی جنگ کے مقابلے میں دہشت گردانہ وارداتوں کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اس وقت عالمی مسئلہ ہے جبکہ تمام ہیومینیٹیرین فورسز کو اس لعنت کے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے آپس میں متحد ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بہترین اور جدید اسلحہ و سازوسامان سے لیس مضبوط فوج کیلئے پرعزم ہے اور ہمارے جوانوں کو یہ یقین ہونا چاہئے کہ پوری قوم ان کیساتھ کھڑی ہے،

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔