.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

لبنان: نیوز کاسٹر خواتین نے فوجی وردی پہن لی

پیر, اگست 04, 2014
بیروت،4اگسٹ(ایجنسی)لبنان کے ٹی وی چینل کی نیوز اینکر کو اس وقت اپنے معمول کے دلکش پہناوے کی بجائے فوجی وردی پہننے کی زحمت سے دوچار ہونا پڑا جب انہیں کہا گیا کہ ایسا کرنا فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ضروری ہے۔
خیال رہے کہ لبنانی فوج ان دنوں عسکریت پسندی کے چیلنج کا سامنا کر رہی ہے۔ ثمر ابو الخلیل نامی نیوز کاسٹر ایک نجی عرب ٹی وی چینل الجدید سے وابستہ ہے۔ جسے الجدید کے بیروت میں قائم ہیڈ کوارٹرز سے نشر ہونے والے نیوز بلیٹن میں فوجی وردی پہننا پڑی۔لبنانی فوج نے ہفتے کے روز سے سرحدی علاقوں میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔ اب تک زیادہ تر کارروائیاں سرحدی علاقے عرسال اور اس کے ارد گرد ہوئی ہیں۔ان جھڑپوں کے دوران دس فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ 13 فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ تاہم اسلامی عسکریت پسندوں کے نقصان کی ابھی اطلاع نہیں ملی ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔