.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

متنازعہ مصنفہ کی وزیرداخلہ سے ملاقات

پیر, اگست 04, 2014
نئی دہلی: مودی حکومت ہندوستان میں مقیم مشہور بنگلہ دیشی متنازعہ تسلیمہ نسرین کے’’اندھیرے دن‘‘ختم کرے گی۔بقول تسلیمہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ انہیں ان کے’’سیاہ دن‘‘ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔تسلیمہ نے ہفتہ کو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے مل کر ریزیڈنٹ پرمٹ بحال کرنے کی گزارش کی۔راج ناتھ نے بھی کہا کہ تسلیمہ کے معاملے کودیکھ کرفیصلہ لیاجائے گا۔تسلیمہ نسرین نے اس ملاقات کے بعد کہا کہ میں نے آج وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جی سے ملاقا ت کی اور انہیں اپنی کتاب’’وہ اندھیرے دن ‘‘گفٹ کی۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کے اندھیرے دن اب ختم ہوجائیں گے۔غور طلب ہے کہ حکومت ہند نے گزشتہ دنوں تسلیمہ کا ریزیڈنٹ پرمٹ منسوخ کر دیا تھا۔اسے دو ماہ کا عارضی ٹورسٹ ویزا دیا گیا ہے۔حکومت ہند تسلیمہ کو ریزیڈنٹ پرمٹ 2004سے دے رہی ہے۔تسلیمہ نے ٹویٹ کرکے ریزیڈنٹ پرمٹ منسوخ کرنے پر بے حد حیرانی ظاہرکی تھی۔سنیچر کو انہوں نے اسی سلسلے میں راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔بنیادی طور پر بنگلہ دیش کی رہنے والی تسلیمہ کے خلاف ان کے اپنے ملک میں بہت سے فتوے جاری کئے گئے ہیں۔’’لجا‘‘ سمیت ان کی متنازعہ کتابوں پر وہاں کے مسلمان ناراض ہیں۔ وہ مانتے ہیں کہ انہوں نے اپنی تحریر کے ذریعہ مذہب کی توہین کی ہے۔
...

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔