.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

بیٹری رکشہ ہٹائے جا نے کے فیصلے کے خلاف دہلی میں مظاہرہ

پیر, اگست 04, 2014
نئی دہلی، راجدھا نی کی سڑکوں سے بیٹری رکشہ ہٹائے جا نے کے دہلی ہا ئی کورت کے فیصلے کے خلاف آج اس روزگار سے جڑے ہزاروں بیٹری رکشہ ڈرائیوروں نے جنتر منتر پر زوردار مظاہرہ کیا جن کی قیادت سنگھ کے قومی کنوینر اور بی جے پی لیڈر جے بھگوان گو ئل نے کی۔اس موقع پر مجمعہ کو خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ دہلی ہا ئیکورٹ کے اس عوام مخالف فیصلے کی وجہ سے آج تقر یباً دس لاکھ لوگ بھکمری کی کگار پر پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک حادثے پر سخت ایکشن لیتے ہو ئے دہلی ہا ئیکورٹ کا یہ ایک جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ ہے عدا لت نے یہ فیصلہ لیتے وقت اس روزگار سے جڑے ان لا کھوں لوگوں کے بارے میں زرا بھی نہیں سو چا کہ ان لو گوں کا مستقبل کیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں آج تقر یباً دو لا کھ بیٹری رکشہ ہیں جن کے خا ندا نوں کی پرورش اسی ذرا ئع سے ہو رہی ہے اور بیٹری رکشہ خر ید نے کیلئے کئی لو گوں نے تو اپنی عورتوں کے زیورات تک بیچ دئے ہیں۔کئی لو گوں نے تو اپنی زندگی کی تمام جمع پو نجی لگا کر اس امید کے ساتھ رکشہ خر یدا تھا کہ وہ اس روزگار سے اپنے اہل خا نہ کی پرورش کر کر سکیں گے لیکن کورٹ کے اس فیصلے سے اب تک تقر یباً800/900رکشہ ؤں کو ضبط کر لیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یہ وہی دہلی پو لیس ہے جس کو قا بل احترام ہا ئیکورٹ نے سبھاش میدان میں بنی نا جا ئز مسجد کو د و بار ہٹا نے کی ہدا یت دی تھی مگر وہاں سے آج تک دہلی پو لیس ایک اینٹ بھی نہیں ہلا پا ئی جبکہ مر کزی حکو مت کا محکمہ ٹرا نسپورٹ بے روک ٹوک چلا نے کی شرا ئط بنا رہا ہے ایسے میں ایک دم بیٹری رکشہ کو سڑکوں پر نا چلنے دینے کی ہدایت دینے میں کورٹ نے جلد با زی کا مظا ہرا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک بیٹری رکشہ پر حکو مت کو23ہزار روپے(115ٍ ہزار کسٹم، آٹھ ہزار روپے دہلی حکو مت کا ویٹ حا صل ہو تا ہے پھر بھی عدا لت اور دہلی پو لیس ان کے ساتھ ایسا رویہ اپنا رہی ہے۔جیسے یہ پوری طرح غیر قانو نی کام کر رہے ہوں۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔