راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایٹمی صلاحیت کے حامل
ملٹی ٹیوب میزائل ”حتف 9 نصر“ کا کامیاب کا تجربہ کیا ہے۔ میزائل ساٹھ کلومیٹر تک
ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
”حتف 9 نصر“ میزائل کے کامیاب تجربے کے
دوران چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سمیت کمانڈر اے ایس ایف سی
لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ خان، ڈی جی اسٹرٹیجک پلانزڈویژن، چیرمین نیسکام، اسٹرٹیجک
فورسز کے سینئرافسران، اسٹرٹیجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے-
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے کم فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے
ملٹی ٹیوب حتف 9 نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ ایٹمی صلاحیت کا حامل میزائل 60
کلومیٹر تک انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔