.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

سماجی برائیوں کا انسداد اور قرانی تعلیمات پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سیمنار

جمعہ, ستمبر 26, 2014

نئی دہلی: (محمد علم اللہ اصلاحی ) گذشتہ متعدد پروگراموں کی طرح ایک بار پھر ادارہ علوم القران علی گڈھ نے قرانی تعلیمات اور اس کے پیغام کو عام کرنے کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انجینیرنگ آڈیٹوریم میں 27-28 ستمبر2014 کو ایک سیمنار کا انعقاد کرے گا۔ یہ سیمنار صبح 9 بجے سے شروع ہو جائے گا ۔سیمنار کے کنوینر مولانااشہد رفیق ندوی نےپروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد قران اور اس کے آفاقی پیغام سے لوگوں کو متعارف کرانا اور اس کے مطلب و معانی تک لوگوں کی رسائی کو آسان بنانا ہے ،مولانا نے یہ باتیں اپنے ایک پریس اعلامیہ میں کہی ہے ۔
پریس اعلامیہ کے مطابق ادارہ علوم القران گذشتہ ایکتیس سال سے  قرآنی تعلیمات کے فروغاور مختلف پہلوؤں سے قران مجیدسے ربط وتعلق کو تازہ واستوار رکھنے کے لئے کامکر رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ادارہ اس کے تحت بالخصوص اہل علم کے درمیان قرانی ذوق پیدا کرنے کے لئے سیمنار اور متعدد مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقادکراتارہا ہے۔جسے اہل علم نے کافی سراہا بھی ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں منعقد ہونے والا یہ سیمنار بھی جس کا موضوع’’سماجی برائیوں کا انسداد اور قرانی تعلیمات‘‘ اسی کا حصہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس سیمنار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد شرکت فرما رہے ہیں جبکہ صدر کی حیثیت سے معروف اسلامی اسکالر اور مترجم ہندی قران مولانا محمد فاروق خاں شرکت کر رہے ہیں ۔اس موقع پر معروف دانشور ،عالم اور محقق ڈاکٹر ظفر الاسلام خان مہمان ذی وقار بھی موجود ہونگے ۔

سیمنار میں دار المصنفین کے ناظم ڈاکٹر اشتیاق ظلی ،شیخ الحدیث والقران اور مدرستہ الاصلاح کے استاد مولانا عمر اسلم اصلاحی ،جامعۃالفلاح میں قران کے استاد مولانا نعیم الدین اصلاحی ، معروف اسکالر ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی ،  صدر شعبۂ دینیات مسلم یونیور سٹی ،سابق صدر شعبہ اسلامیات علی گڈھ ،پروفیسر یسین مظہر صدیقی ،پروفیسر سعود عالم قاسمی  ،صفدر سلطان اصلاحی ، ڈاکٹر ظفر الاسلام اصلاحی سمیت بڑی تعداد میں علماء اور محققین شرکت کر رہے ہیں جس میں یہ حضرات اپنا وقیع مقالہ بھی پیش کریں گے ۔مولانا اشہد رفیق ندوی نے اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں سے سیمنار میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے ۔یہ سیمنار جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ عربی کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ 

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔