.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

اب گوگل سے نجی معلومات حذف کرائی جا سکیں گی

جمعہ, ستمبر 26, 2014
لندن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق گوگل ایک سروس کا آغاز کر رہا ہے جس کے تحت یورپی افراد اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سےمعلومات کو سرچ انجن سے ہٹوا سکیں گے۔اخبار کے مطابق گوگل نے یہ قدم یورپی یونین کے اس فیصلے کے بعد اٹھایا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ لوگوں کو اپنی ذاتی زندگی کی معلومات انٹرنیٹ سے ہوانے کا حق ہے۔ 
گوگل کے سربراہ لیری پیج نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ اگرچہ ان کی کمپنی یورپی یونین کے فیصلے کا احترام کرتی ہے لیکن اس سے جدت کو نقصان پہنچے گا۔واضح رہے کہ 13 مئی کو یورپی یونین کی عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ سرچ انجن پر موجود ’غیر متعلقہ‘ اور پرانی معلومات کو درخواست پر ہٹا دیا جائے۔عدالت نے یہ فیصلہ ایک ہسپانوی شہری کی اس درخواست پر دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گوگل سرچ انجن پر ان کے مکان پر بینک کے لگائے گئے نوٹس کی تصویر ان کی ذاتی زندگی می دخل اندازی ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق وہ یورپی باشندے جو گوگل کے سرچ انجن سے اپنی ذاتی معلومات خارج کرانا چاہتے ہیں ان کو ایک آن لائن فارم پْر کرنا ہو گا۔اس فارم میں ان کو اس معلومات کا لنک دینا ہو گا جو وہ ہٹوانا چاہتے ہیں، وہ کس ملک کے شہری ہیں اور معلومات ہٹوانے کی وجہ بیان کرنی ہو گی۔اگرچہ گوگل ان معلومات کو سرچ انجن سے تو ہٹا دے گا لیکن یہ معلومات ہوسٹ ویب سائٹ پر موجود رہے گی۔لیری پیج نے افسوس کا اظہار کیا کہ نجی زندگی کے حوالے سے زیادہ بحث نہیں ہوئی۔’ہم انٹرنیٹ کو پابند کر کے اس میں جدت کو ختم کر رہے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد مزید ممالک بھی اسی قسم کی پابندی عائد کریں گے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔