.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

کپیل دیو کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڑ

جمعہ, ستمبر 26, 2014

لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپیل دیو کو لندن میں ہاؤس آف لارڑ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڑ سے نوازا گیا۔ بھارت کو ورلڈ چمپیئن بنانے والے کپیل دیو کو انڈو یورپین بزنس فورم نے کھیل کے لیے ان کی خدمات، غریب اور مفلس طبقے کو خوشی نامی تنظیم کے ذریعے ان کی بہتری کے لیے کام کرنے کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اس موقع پر کپیل دیو کا کہنا تھا کہ مجھے انگلینڈ سے نفرت ہوتی تھی کیونکہ انگریزوں نے میرے ملک پر قبضہ کیا تھا لیکن کرکٹ جیسا کھیل ہمارے ہاں متعارف کرانے پر مجھے خوشی ہے۔ کپیل دیو نے 1983 میں کالی آندھی کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز ٹیم کو فائنل میں شکست دے کر بھارت کو پہلی بار ورلڈ چمپیئن بنایا تھا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔