.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبا یونین کا انتخاب 9 اکتوبر کو

جمعہ, ستمبر 26, 2014

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طلبا یونین اور یونیورسٹی کورٹ کی رکنیت کے لئے گیارہ طلبا نمائندگان کے انتخاب کے لئے29اکتوبر2014کو ووٹنگ ہوگی۔ یہ فیصلہ آج وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ ( ریٹائرڈ) کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں کیاگیا جس میں پرو وائس چانسلر برگیڈیئر ایس احمد علی ( ریٹائرڈ)، رجسٹرار گروپ کیپٹن شاہ رخ شمشاد ( ریٹائرڈ)، چیف الیکشن آفیسر پروفیسر نعیم احمد خاں سمیت سبھی فیکلٹیوں کے ڈین، ڈی ایس ڈبلیو، پروکٹر، کور کمیٹی کے اراکین موجود تھے۔
چیف الیکشن آفیسر پروفیسر نعیم احمد خاں نے بتایا کہ انتخابات لنگدوہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے جاری احکامات کے تحت ہوں گے اور انتخابات کے تعلق سے اعلانیہ جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔
وائس چانسلر جنرل شاہ نے ہدایات جاری کی ہےں کہ ان انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے، موٹر سائیکل یا موٹر وھیکل کا استعمال نہیں کیا جائے گا، انتخابی تشہیر کلاسوں میں نہیں ہوگی، یونیورسٹی سے ملحق اسکولی طلبا کو انتخابی عمل سے الگ رکھا جائے، ساتھ ہی سینئر سیکنڈری اسکول ( بوائز اور گرلس ) کے طلبا¿ و طالبات پر انتخابی تشہیر کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے، صرف ہاتھ سے لکھے پوسٹروں کا ہی استعمال ہوگا، فوٹو کاپی یا چھپے ہوئے انتخابی میٹیریل پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے، دیواروں یا عمارتوں پر کسی طرح کا پوسٹر نہیں لگایا جائے گا اور طلبا کی حاضری کی شرح میں کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔
اے ایم یو طلبا یونین اور یونیورسٹی کورٹ کی رکنیت کے لئے گیارہ طلبا نمائندگان کے انتخاب کو پر امن ماحول میں منعقد کرانے کے لئے چیف الیکشن آفیسر کی مدد کے لئے چودہ سینئرا ساتذہ کی ایک کور کمیٹی تشکیل کی گئی ہے جس کے اراکین میں پروفیسر ایم امان اللہ خاں،(سرجری) پروفیسر رحیم اللہ خاں( فزکس)، پروفیسر اقبال علی خاں (قانون)، پروفیسر عارف حمید(سیاسیات)، پروفیسر محسن خاں ( کامرس)، پروفیسر پرویز قمر رضوی( پلانٹ پروٹیکشن )، پروفیسر محمد مزمل( میکینیکل انجینئرنگ )، پروفیسر نجم الاسلام ( بایو کیمسٹری )،پروفیسر صبغت اللہ خاں فاروقی ( کامرس)، پروفیسر ایس امتیاز حسنین ( لسانیات)، پروفیسرا یس نعمان احمد (اکنومکس)، پروفیسرا قبال پرویز ( زولوجی)، ڈاکٹر ایم رضوان خاں( انگریزی) اور پروفیسر ایف ایس شیرانی( کلیات) شامل ہیں۔


( یونیورسٹی کی دیگر سرگرمیاں )


جمو کشمیر سیلاب متاثرین کے لیے طلبا نےمدادی رقم جمع کی
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سٹی ہائی اسکول کے طلبا نے جموں کشمیر کے سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے لئے اپنے جیب خرچ سے چودہ ہزار تین سو بیس روپیہ کا چیک یونیورسٹی ا سکولوں کے مینیجر اور یونیورسٹی رجسٹرار گروپ کیپٹن شاہ رخ شمشاد ( ریٹائرڈ) کو پیش کیا۔
اس موقعہ پر سٹی ہائی ا سکول کے پرنسپل مسٹر تنویر نبی کے ساتھ ا سکول کے ہیڈ بوائے حارث احمد، ڈپٹی ہیڈ بوائے کمیل عابد اور بارھویں جماعت کے طلباءنمائندے فہیم علی خاں نے اپنے طلبا ساتھیوںسے یہ رقم جمع کی ہے۔
شعبہ ہندی میں ہندی ہفتہ منایا گیا
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ  ہندی اور قومی زبان عمل درآمد کمیٹی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے ہندی ہفتہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ ایک ہفتہ تک چلنے والے اس پروگرام میں کئی مقابلے منعقد کئے گئے۔
ان میں مضمون نویسی ،دفتری۔ و دیگرخطوط نویسی مقابلہ،فی البدیہہ تقریری مقابلہ اور وضاحتی فرہنگ مقابلے اہم تھے ۔ہفتہ بھر چلنے والے اس پروگرام کے دوران شعبہ ہندی کے سربراہ پروفیسر عارف نذیر، پروفیسر پردیپ سکسینہ، پروفیسر راجندر کمار، سابق پروفیسر الہ آباد یونیورسٹی، ڈاکٹر شنبھو ناتھ کے خطبات ہوئے۔ ان خطبات میں ہندی کے مستقبل اور حال پرروشنی ڈالی گئی۔ اختتامی تقریب میں39شرکاءکو انعامات سے سرفراز کیاگیا۔ تقسیمِ انعامات کی تقریب کی صدارت پروفیسر پردیپ سکسینہ نے کی۔ تقریب کے دوران پروفیسر پردیپ سکسینہ، پروفیسر راجندر کمار اور پروفیسر عارف نذیر نے انعامات تقسیم کئے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر معراج احمد نے انجام دئے۔
جاری کردہ :
ڈاکٹر راحت ابر                 افسر رابطہ عامّہ

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔